Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خورشید شاہ اسپیکر منتخب ہو نگے؟

اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر مصطفی نواز کھوکھر نے امید ظاہر کی ہے خورشید شاہ ا سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے۔وزیر اعظم کے لئے پیپلز پارٹی شہباز شریف کو ووٹ دے گی ۔ ٹی وی انٹرویو میںمصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے ساری تجاویز موجود ہیں۔ سیاسی جماعتیں مل کر دھاندلی کے خلاف تحریک شرو ع کرنے لگی ہیں۔ اس نظام میں آرٹی ایس کی ناکامی بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ والے دن شام 6بجے کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کون ذمہ دارہے۔بلاول بھٹو کو لیاری میں 8دن کے بعد فارم 45دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں ایک کمیشن بنایا جائے جس میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہو۔ پارلیمانی کمیشن اس کی تحقیقات کرے اور جن لوگوں کی وجہ سے دھاندلی ہوئی انہیںسزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیشن کی تحقیقات سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو مستعفی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج میں چیف جسٹس کے خلاف جو نعرے لگائے گئے انہیںمسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہمیں کیوں ہرایا گیا

شیئر: